عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ألا أُحَدِّثُكُمْ حديثا عن الدجال ما حدَّثَ به نبيٌّ قومه! إنه أعور، وإنه يَجيءُ معه بمثالِ الجنة والنار.
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابوہریرہ - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہیں دجال کے متعلق ایک ایسی بات نہ بتا دوں جو کسی نبی نے اپنی قوم کونہیں بتائی! وہ کانا ہو گا اور جنت اور جہنم جیسی چیز لائے گا۔ پس جسے وہ جنت کہے گا درحقیقت وہی دوزخ ہو گی“۔
صحیح - متفق علیہ

شرح

ہر نبی نے اپنی قوم کو کانے دجال سے ڈرایا ہے اور انہیں خبر دی ہے کہ وہ آخری زمانے میں آئے گا۔ ہمارے نبی ﷺ نے تو دجال کے بارے میں اتنی تفصیل بتائی ہے کہ آپ ﷺ سے پہلے کسی نبی اور رسول نے اتنی تفصیل نہیں بتائی۔ آپ ﷺ نے بتایا کہ وہ لوگوں کو وہم میں ڈالے گا اور حقائق کو ان کے سامنے گڈ مڈ کر کے پیش کرے گا بایں طور کہ وہ سمجھیں گے کہ جس نے اس کی اطاعت کی اسے وہ جنت میں داخل کر دے گا اور جس نے اس کی نافرمانی کی اسے وہ جہنم میں جھونک دے گا حالاں کہ حقیقت اس کے بالکل برخلاف ہوگی۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی سواحلی
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔