+ -

عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : «لا تَسُبُّوا أصحابي، فلو أنَّ أحدَكم أَنْفَقَ مثل أُحُد، ذهَبًا ما بَلَغَ مُدَّ أحدهم، ولا نَصِيفَه».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "تم لوگ میرے صحابہ کو گالی مت دو، اس لیے کہ اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کر دے، تب بھی ان میں سے کسی کے ایک مد یا آدھا مد خرچ کرنے کے برابر ثواب حاصل نہیں کر سکتا"۔
[صحیح] - [متفق علیہ]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بھی صحابی کو گالی دینے سے منع کیا ہے اور بتایا ہے کہ کوئی دوسرا انسان اگر احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کر دے، تو اس سے اسے اتنا ثواب نہیں ملے گا، جتنا کسی صحابی کو لپ بھر یا اس کا آدھا کھانے کا سامان خرچ کرنے پر ملتا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صحابہ اپنے بعد آنے والے تمام لوگوں سے افضل تھے۔ ان کے ذریعے خرچ کیے ہوئے مال کی اس قدر اہمیت کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے ضرورت اور تنگ حالی کے وقت خرچ کیا تھا۔ ساتھ ہی انھوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت اور حمایت میں خرچ کیا تھا اور یہ ایسی سعادت ہے جو بعد کے لوگوں کو حاصل نہيں ہو سکتی۔ یہی حال ان کے جہاد اور سارے نیکی کے کاموں کا ہے۔ ساتھ ہی ان کے اندر شفقت، مودت، خشوع، تواضع، ایثار اور اللہ کے راستے میں کماحقہ جہاد کا بھر پور جذبہ موجود تھا۔ نیز انھیں آپ کی صحبت، چاہے ایک لحظے کے لیے ہی کیوں نہ ہو، کی سعادت حاصل تھی، جس کی برابری انسان کا کوئی عمل نہيں کر سکتا اور فضیلتیں قیاس سے حاصل نہيں کی جا سکتیں۔ یہ اللہ کا فضل و کرم ہے، جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان انڈونیشیائی زبان فرانسیسی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية ภาษาคีร์กีซ النيبالية الرومانية ภาษามาลากาซี الجورجية
ترجمہ دیکھیں