عن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الكَريمُ، ابنُ الكَريمِ، ابنِ الكَريمِ، ابنِ الكَريمِ يوسفُ بنُ يعقوبَ بنِ إسحاقَ بنِ إبراهيمَ -عليهم السلام-».
[صحيح] - [رواه البخاري]
المزيــد ...

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "کریم, کریم کا بیٹا, کریم کا پوتا, کریم کا پڑ پوتا, یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام, ہیں"۔
صحیح - اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

شرح

کریم یعنی اعلی اخلاق کا پیکر اور شرف نبوت سے سرفراز، ساتھ ہی خاندان میں تین پیڑھی قبل سے نبوت کا اٹوٹ سلسلہ، نیز خوابوں کى تعبیر کے علم سے مشرف, علم سیات سے بہرہ ور اور اس میں ماہر، اپنی قابل تعریف سیرت کے ذریعے عوام کی بہترین قیادت اور اس پر مستزاد حسن صورت۔ یہ ساری چیزیں جس شخصیت کے اندر یک جا تھیں، اس کا نام ہے اللہ کے نبی یوسف اللہ کے نبی یعقوب کے فرزند, اللہ کے نبی اسحاق کے پوتے, اللہ کے نبی ابراہیم کے پڑ پوتے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی کردی ہاؤسا
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔