+ -

عن أبي ذر و معاذ بن جبل رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «اتق الله حيثما كنت، وأَتْبِع السيئةَ الحسنةَ تمحها، وخالقِ الناسَ بخلقٍ حسنٍ».
[حسن] - [حديث أبي ذر: رواه الترمذي وأحمد والدارمي. حديث معاذ -رضي الله عنه-: رواه الترمذي وأحمد]
المزيــد ...

ابو ذر اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو۔ اور (اگر کوئی گناہ ہو جائے تو) گناہ کے بعد نیکی کرلیا کرو جو اس کو مٹا دے گی اور لوگوں سے حُسنِ اخلاق سے پیش آیا کرو“۔
[حَسَنْ] - [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔]

شرح

اللہ تعالی کے احکام کی تعمیل کر کے اور اس کی منع کردہ چیزوں سے اجتناب کر کے اللہ سے ڈرو چاہے تم جس جگہ پر بھی ہو اور اگر تم سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو پھر فوراً کوئی نیک کام کرلیا کرو تاکہ تم اس کا تدارک کر سکو اور دل میں واقع ہونے والے اس کے برے اثرات زائل کر سکو اور نامہ اعمال میں لکھی گئی اس کی سزا کو مٹا سکو اور لوگوں سے ویسا رویہ رکھو جیسا تم چاہتے ہو کہ وہ تم سے رویہ روا رکھیں۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔