+ -

عن عبد الله بن سلام رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَفْشُوا السَّلَامَ وَصِلُوا الْأَرْحَامَ، وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ، وَصَلُّوا بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ، تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ».
[صحيح] - [رواه الترمذي وابن ماجه وأحمد والدارمي]
المزيــد ...

عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو ! سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات میں جب لوگ سوتے ہوں اُس وقت نماز پڑھو، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے“۔
[صحیح] - [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔]

شرح

حدیث میں چار بہت اچھی خصلتوں اور صفات کو اپنانے کی ترغیب اور توجہ دلائی گئی ہے اور جو شخص ان کے ساتھ متصف ہوجاتا ہے وہ جنت میں چلا جاتا ہے۔ یہ چار صفات یہ ہیں: سلام کو عام کرنا، صلہ رحمی کرنا، کھانا کھلانا، اور رات کو نماز پڑھنا جب کہ لوگ سو رہے ہوں۔ ”سلام کو پھیلاؤ“ یعنی سلام کو علانیہ عام کرو اور کثرت کے ساتھ کرو اور جو ضرورت مند ہو اسے کھانا کھلاؤ جیسے آپ کے اہل و عیال میں سے آپ کی بیویاں اور آپ کے گھر میں آپ کی بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ جب بندہ رات کو اللہ عز وجل کے لئے تہجد پڑھنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے، اس کے کلام کے ساتھ اور اس سے دعا کی صورت میں اس کا تقرب حاصل کرنے کی نیت سے پورے خشوع کے ساتھ اس کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے اور لوگ اس وقت سو رہے ہوتے ہیں تو یہ ایک بہت ہی افضل عمل شمار ہوتا ہے جو بلا عقاب و عذاب جنت میں داخلے کا سبب بنتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية ภาษาคีร์กีซ النيبالية الرومانية ภาษามาลากาซี ภาษากันนาดา
ترجمہ دیکھیں