«مَنْ صَلَّى الْبَرْدَيْنِ دَخَلَ الْجَنَّةَ»
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 574]
المزيــد ...
ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
"جس نے دو ٹھنڈی نمازیں (فجر و عصر کی نمازیں) ادا کیں، وہ جنت میں داخل ہوگا۔"
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے دو ٹھنڈی نمازوں یعنی فجر اور عصر کی نمازوں کا اہتمام کرنے کی ترغیب دی ہے اور انھیں کما حقہ ادا کرنے، یعنی وقت پر اور جماعت کے ساتھ پڑھنے وغیرہ کا خیال رکھنے والے کو خوش خبری سنائی ہے کہ یہ اس کے لیے دخول جنت کا سبب بنیں گی۔