تفصيل علة الحديث في جامع العلوم والحكم لابن رجب

عن عبد الله ابن عباس رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إن الله تَجَاوزَ لِي عن أمتي الخطأَ والنِّسْيانَ وما اسْتُكْرِهُوا عليه».
[ضعيف] - [رواه ابن ماجه]
المزيــد ...

عبد الله ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالی نے میرے لیے میری امت سے غلطی، بھول چوک اور جس کام کے کرنے پرانھیں مجبور کردیا جائے، اسے معاف کردیا ہے“۔

الملاحظة
ورواه أيضا والطبراني في (المعجم الأوسط)(8273)، والبيهقي (11787).
النص المقترح لا يوجد...

یہ حدیث اپنی دیگر اسانید اور شواہد کی بنیاد پر صحیح ہے۔ - اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔

شرح

اس امت پر اللہ تعالی کی خاص مہربانی ہے کہ اس نے اسے غلطی کے گناہ کو معاف کر دیا ہے۔ اس سے مراد وہ گناہ ہیں جو انہوں نے جان بوجھ کر نہ کیے ہوں۔ اسی طرح بھول چوک سے چھوٹ جانے والے واجبات یا حرام کاموں کے ارتکاب کو بھی معاف کر دیاہے۔ تاہم جب بعد میں واجب یاد آ جائے تو وہ اسے ادا کر لے گا۔ اسی طرح جن گناہوں اور جرائم کے ارتکاب پر انہیں مجبور کر دیا جائے وہ بھی انہیں معاف ہیں۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں: ﴿وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ﴾ (الحج: 78) ”اور ہم نے تم پر دین کے بارے میں کوئی تنگی نہیں ڈالی“۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی سواحلی
ترجمہ دیکھیں

معانی کلمات

مزید ۔ ۔ ۔