+ -

عن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:
«الْجَنَّةُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ، وَالنَّارُ مِثْلُ ذَلِكَ».

[صحيح] - [رواه البخاري] - [صحيح البخاري: 6488]
المزيــد ...

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہے اور اسی طرح دوزخ بھی۔"

[صحیح] - [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح البخاري - 6488]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جنت اور جہنم انسان سے اسی طرح قریب ہیں، جس طرح قدم کے اوپری حصے میں موجود جوتے کا تسمہ انسان کے قریب ہوتا ہے۔ کیوں کہ انسان اللہ کو راضی کرنے والا کوئی نیک کام کرتا ہے اور اس کی بنا پر جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اللہ کو ناراض کرنے والا گناہ کا کوئی کام کرتا ہے اور جہنم میں داخل ہو جاتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية ภาษาคีร์กีซ النيبالية ภาษาโยรูบา الليتوانية الدرية الصربية الصومالية الطاجيكية คำแปลภาษากินยาร์วันดา الرومانية المجرية التشيكية الموري ภาษามาลากาซี الفولانية اطالوی คำแปลภาษาโอโรโม ภาษากันนาดา الولوف البلغارية ภาษาอาเซอร์ไบจาน الأكانية الأوزبكية الأوكرانية الجورجية اللينجالا المقدونية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. نیک کام کی ترغیب، چاہے کم ہی کیوں نہ ہو۔ گناہ کے کام سے ترہیب، اگرچہ کم ہی کیوں نہ ہو۔
  2. ایک مسلمان کو اپنی زندگی میں امید اور خوف دونوں رکھنا چاہیے اور ہمیشہ اللہ سے حق پر ثابت قدم رہنے کی دعا کرنی چاہیے، تاکہ اپنے حال سے دھوکہ کھانے سے محفوظ رہے۔
مزید ۔ ۔ ۔