عن سَمُرَة بن جندبٍ رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
«أَحَبُّ الْكَلَامِ إِلَى اللهِ أَرْبَعٌ: سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، لَا يَضُرُّكَ بِأَيِّهِنَّ بَدَأْتَ».
[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم: 2137]
المزيــد ...
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
"اللہ کے نزدیک سب سے محبوب کلام چار ہيں؛ سبحان اللہ (اللہ پاک ہے)، الحمد للہ (ساری تعریف اللہ کی ہے)، لا الہ الا اللہ (اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہيں ہے) اور اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے)۔ تم ان میں سے جسے چاہو پہلے کہو، حرج کی کوئی بات نہیں ہے۔"
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح مسلم - 2137]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ کے نزدیک سب سے محبوب کلام چار ہيں:
سبحان اللہ : اس کا مطلب ہے اللہ کو ہر نقص اور کمی سے پاک قرار دینا۔
الحمد للہ : اس کا مطلب ہے اللہ کو ہر قسم کے کمال سے متصف کرنا اور ساتھ میں اس سے محبت بھی رکھنا اور اس کی تعظیم بھی کرنا۔
لا الہ الا اللہ : یعنی اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہيں ہے۔
اللہ اکبر : یعنی اللہ ہر چیز سے زیادہ طاقت ور، عظیم اور عزت والا ہے۔
ساتھ میں آپ نے یہ بھی بتایا کہ ان کلمات کی فضیلت اور ان کے ثواب کا حصول ان کو بولتے وقت ان کی ترتیب قائم رکھنے کا تقاضا نہيں کرتا۔