عن جابر رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:
«أَفْضَلُ الذِّكْرِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَفْضَلُ الدُّعَاءِ: الْحَمْدُ لِلهِ».
[حسن] - [رواه الترمذي والنسائي في الكبرى وابن ماجه] - [سنن الترمذي: 3383]
المزيــد ...
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو کہتے ہوئے سنا :
"سب سے افضل ذکر "لا الہ الا اللہ" اور سب سے افضل دعا "الحمد للہ" ہے۔"
[حَسَنْ] - - [سنن الترمذي - 3383]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ہمیں بتا رہے ہیں کہ سب سے افضل ذکر "لا الہ الا اللہ" ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی برحق معبود نہيں ہے۔ جب کہ سب سے افضل دعا "الحمد للہ" ہے، جو اس بات کا اعتراف ہے کہ اصل منعم اللہ سبحانہ و تعالی ہے، جو کامل و جمیل وصف کا مستحق ہے۔