عن عثمان بن عفان رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
«مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ جَسَدِهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِهِ».
[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم: 245]
المزيــد ...
عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
”جو شخص اچھی طرح سے وضو کرے، اس کے گناہ اس کے جسم سے نکل جاتے ہیں، یہاں تک کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں“۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح مسلم - 245]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہيں کہ جس نے وضو کی سنتوں اور آداب کا خیال رکھتے ہوئے وضو کیا، تو اس سے اس کے گناہ مٹا دیے جائیں گے۔ یہاں تک کہ اس کے دونوں ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے ناخنوں کے نیچے سے بھی گناہ نکل جائيں گے۔