عن ثَوْبَان رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا انْصَرف من صلاته اسْتَغْفَر ثلاثا، وقال: «اللهُمَّ أنت السَّلام ومِنك السَّلام، تَبَارَكْتَ يا ذا الجَلال والإكْرَام».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ: رسول الله صلى الله عليه وسلم جب اپنی نماز سے فارغ ہو کر پلٹتے تو تین دفعہ استغفار کرتے اور فرماتے: ”اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ“ اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ملتی ہے، تو بڑا برکت والا ہے، اے جلا ل اور بزرگی والے!۔
صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

شرح

حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ نمازی کے لیے نماز پڑھ لینے کے بعد ”اَسْتَغْفِرَ اللهَ"c2">“، اَسْتَغْفِرَ اللهَ“، اَسْتَغْفِرَ اللهَ“ کہنا مستحب ہے۔ اس کے بعد وہ یہ دعا پڑھے:اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْك السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ“۔ اس کے علاوہ احادیث میں بہت سی دیگر دعاؤں کا بھی ذکر آیا ہے، جنہیں نماز کے بعد پڑھا جاتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. اس حدیث میں ان لوگوں کا رد ہے جو کہتے ہیں کہ نمازی نماز ختم ہونے کے بعد تکبیر کہے گا۔
  2. اس میں اللہ تعالیٰ کے نام اور صفت ’’السًلام‘‘ کا اثبات ہے۔ چناںچہ اللہ ہر کمی و عیب سے پاک ہے اور وہی اپنے بندوں کو دنیا و آخرت کی برائیوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔