عن عائشة رضي الله عنها أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إن الرفق لا يكون في شيء إلا زانه، ولا ينزع من شيء إلا شانه».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”نرمی جس چیز میں بھی ہوتی ہے، اسے مزیّن کردیتی ہے اور جس چیز سے بھی کھینچ لی جاتی ہے، اسے بدنما اور عیب دار کردیتی ہے“۔
صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

شرح

نرمی کرنے والا اپنی حاجت یا اس کا کچھ حصہ پالیتا ہے۔ لیکن سختی کرنے والا اپنی حاجت کو نہیں پاتا، اگر پاتا بھی ہے، تو مشقت کے ساتھ۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. نرمی اختیار کرنے کی ضرورت، کیوںکہ یہ انسان کو لوگوں کی نظروں میں اور اللہ کے نزدیک مزین و حسین بنا دیتی ہے۔
  2. تشدّد، شدّت اور سختی سے دوری اختیار کرنا، کیوںکہ یہ چیزیں انسان کو لوگوں کی نظروں ميں اور اللہ کے نزدیک بدنما بنا دیتی ہیں۔
مزید ۔ ۔ ۔