عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:
«الدُّنْيَا مَتَاعٌ، وَخَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ».
[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم: 1467]
المزيــد ...
عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ نے فرمایا :
"دنیا کچھ وقت تک کے لیے لطف اندوز ہونے کا سامان ہے اور دنیا کا سب سے بہتر سامان نیک عورت ہے۔"
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح ابن حبان - 1467]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ دنیا اور اس میں جو کچھ بھی ہے، دراصل کچھ وقت تک لطف اندوز ہونے کی چیز ہے، جس کے بعد اسے ختم ہو جانا ہے اور اس فانی دنیا کی سب سے افضل چیز ایسی نیک عورت ہے کہ جب اس کا شوہر اس کی جانب دیکھے تو اسے خوش کر دے، جب اسے کوئی حکم دے تو اس حکم کی تعمیل کرے اور جب اسے چھوڑ کر کہیں جائے، تو اپنی ذات اور اپنے شوہر کے مال کی حفاظت کرے۔