+ -

عن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:
«إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْعَبْدَ التَّقِيَّ الْغَنِيَّ الْخَفِيَّ».

[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم: 2965]
المزيــد ...

سعد بن ابو وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو کہتے ہوئے سنا :
”بے شک اللہ تعالی اس بندے سے محبت رکھتا ہے، جو متقی (پرہیزگار)، مخلوق سے بے نیاز اور پوشیدہ حال ہو“۔

[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح مسلم - 2965]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ اپنے کچھ بندوں سے محبت رکھتا ہے،
جن میں سے پہلا بندہ متقی یعنی اللہ کے احکام کی تعمیل کرنے والا اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے بچنے والا شخص ہے۔
اللہ بے نیازی کی شان والے بندے سے بھی محبت رکھتا ہے، جس کی نیازمندیوں کا دائرہ اللہ کی ذات تک محدود ہو۔ وہ دوسرے کسی پر دھیان نہ دیتا ہو۔
وہ اپنے ایسے پوشیدہ حال بندے سے بھی محبت رکھتا ہے، جومتواضع، اپنے رب کی عبادت کرتا ہو، اپنی دنیا و آخرت کے فائدے کی چیزوں میں مشغول رہتا ہو اور اس بات پر کوئی توجہ نہ دیتا ہو کہ اسے کوئی جانے یا اس کی کوئی تعریف کرے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية ภาษาคีร์กีซ النيبالية ภาษาโยรูบา الليتوانية الدرية الصربية الصومالية الطاجيكية คำแปลภาษากินยาร์วันดา الرومانية المجرية التشيكية الموري ภาษามาลากาซี الفولانية اطالوی คำแปลภาษาโอโรโม ภาษากันนาดา الولوف البلغارية ภาษาอาเซอร์ไบจาน الأوكرانية الجورجية المقدونية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. بعض ایسے اوصاف کا بیان، جن سے اللہ کی محبت حاصل ہوتی ہے۔ یہ اوصاف ہيں، تقوی، تواضع اور اللہ کی دی ہوئی چیزوں پر خوش رہنا۔
مزید ۔ ۔ ۔