عن أسامة بن زيد رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:
«مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ».
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 5096]
المزيــد ...
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
”ميں نے اپنے بعد كوئی ایسا فتنہ نہیں چھوڑا، جو مردوں کے حق میں عورتوں سے زیادہ ضرر رساں ہو“۔
[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح البخاري - 5096]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہيں کہ آپ نے اپنے بعد مردوں کے حق میں اسی کوئی آزمائش نہیں چھوڑی، جو عورتوں سے زیادہ نقصان دہ ہو۔ عورت اگر اس کے گھر کی ہے، اس کی جانب سے کی جانے والی شریعت کی مخالفت کی وجہ سے مرد کو نقصان ہوتا ہے اور اگر پریوار کی نہ ہو، تو اس ساتھ ملنے جلنے اور خلوت میں رہنے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی برائیوں کی وجہ سے مرد کا نقصان ہوتا ہے۔