عن أبي هريرة رضي الله عنه مرفوعاً: «ليس شيءٌ أكرمَ على الله من الدعاء».
[حسن] - [رواه الترمذي وابن ماجه وأحمد]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز نہیں“۔
حَسَنْ - اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔

شرح

”اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز نہیں“ کیوں کہ دعا ےایک عبادت ہے اور عبادت ہی کے لئے اللہ نے مخلوق کو پیدا فرمایا ہے۔ دعا اللہ تعالی کی قدرت اور اس کے علم کی وسعت کی نشاندہی کرتی ہے اور دعا مانگنے والے کی عاجزی اور اس کی حاجت مندی کی دلیل ہے۔ اسی لئے دعا اللہ عز وجل کے نزدیک سب سے معزز و مکرم چیزوں میں سے ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. دعا کی فضیلت اور اس کا اللہ کے نزدیک سب سے افضل اور معزز ترین امور میں سے ایک ہونا۔
  2. دعا پر ابھارنا اور اس کا شوق دلانا، کیوںکہ یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک معزز ترین چیزوں میں سے ایک ہے۔