عن أبي هريرة رضي الله عنه مرفوعاً: «أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا، وخياركم خياركم لنسائهم».
[حسن] - [رواه أبو داود والترمذي والدارمي وأحمد]
المزيــد ...

ابوہُریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایمان کے اعتبار سے کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے بہترہ و اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہو“۔
حَسَنْ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔

شرح

مومنوں میں سب سے اعلی درجہ اس مومن کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں اور لوگوں میں سے حسن اخلاق کی سب سے زیادہ مستحق بیوی ہوتی ہے بلکہ سب سے اچھے اخلاق کا حامل وہ شخص ہوتا ہے جو اپنی بیوی سے اچھا اخلاقی برتاؤ کرتا ہو۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. ایمان کا حسن خلق سے مربوط ہونا۔
  2. اسلام میں اچھے اخلاق کی فضیلت۔
  3. ایمان میں کمی و بیشی ہونا اور اس کا گھٹنا اور بڑھنا۔ دراصل ایمان کسی ایک ہی چیز کا نام نہيں ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔