عن أبي الهياج الأسدي قال: قال لي علي رضي الله عنه : «ألا أَبْعَثُك على ما بَعَثَني عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟ أن لا تَدْعَ صُورَةً إلا طَمَسْتَها، ولا قَبْرًا مُشْرِفًا إلا سَوَّيْتَه».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

ابوالھیاج اسدی سے روات ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: کیا میں تمہیں اس کام کے لیے نہ بھیجوں جس کام کے لیے مجھے رسول اللہﷺ نے بھیجا تھا؟ (وہ یہ ہے کہ) کوئی بھی مجسمہ نہ جھوڑنا مگر اسے مٹا دینا، اور نہ کوئی اونچی قبر چھوڑنا مگر اسے زمین کے برابر کر دینا۔
صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

شرح

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. تصویر بنانا حرام ہے اور تمام طرح کی تصویروں کو مٹانا اور ختم کرنا ضروری ہے۔
  2. ایک دوسرے کوحق کی وصیّت کرنا، بھلائی کا حکم دینا، برائی سے روکنا اور علم کی تبلیغ کرنا۔
  3. قبروں کو تعمیر وغیرہ کے ذریعہ بلند کرنا حرام ہے، کیوںکہ یہ شرک کے وسائل میں سے ہے۔
  4. قبروں پر بنائے گئے قبّوں کو ڈھانا ضروری ہے۔
  5. قبروں پر عمارت کی مانند تصویر بنانا شرک کے وسائل میں سے ہے۔
  6. بیان کردہ چیزوں کے علاوہ قبروں کو بلند کرنے میں یہ بھی شامل ہے کہ ان پر بڑے یا رنگین اور آراستہ جھنڈے لگائے جائیں، جنھیں لوگوں کے یہاں (نصائل) یا ( نصائب ) کہا جاتا ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔