عَنْ عَبْدِ اللهِ بنِ مَسْعُودٍ رضي الله عنه قال:
قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم كَلِمَةً وَقُلْتُ أُخْرَى، قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللهِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ» وَقُلْتُ أَنَا: مَنْ مَاتَ وَهُوَ لَا يَدْعُو لِلهِ نِدًّا دَخَلَ الْجَنَّةَ.
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 4497]
المزيــد ...
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں :
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک بات کہی ہے اور میں نے ایک اور بات کہی ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "”جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ کے سوا اوروں کو بھی پکارتا رہا (اللہ کا شریک و ہمسر ٹھہراتا رہا) ہو، تو وہ جہنم میں داخل گا“۔ جب کہ میں کہتا ہوں : جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے سوا کسی اور کو نہ پکارتا رہا ہو، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔
[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح البخاري - 4497]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جس نے ایسا کوئی کام اللہ کے سوا کسی اور کے لیے کیا، جسے صرف اللہ کی رضا جوئی کے لیے کیا جانا ضروری ہے، جیسے اللہ کے علاوہ کسی اور کو پکارا یا مصیبت کے وقت فریاد کی اور اسی حالت میں دنیا سے رخصت ہو گیا، تو وہ جہنم میں جانے والوں میں شامل ہوگا۔ جب کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ اضافہ کیا کہ جس شخص کی موت اس حالت میں ہوئی کہ اس نے کسی کو اللہ کا شریک نہيں بنایا، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔