عَن أَبِي أُمَامَةَ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فِي حَجَّةِ الوَدَاعِ فَقَالَ:
«اتَّقُوا اللَّهَ رَبَّكُمْ، وَصَلُّوا خَمْسَكُمْ، وَصُومُوا شَهْرَكُمْ، وَأَدُّوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ، وَأَطِيعُوا ذَا أَمْرِكُمْ تَدْخُلُوا جَنَّةَ رَبِّكُمْ».
[صحيح] - [رواه الترمذي وأحمد] - [سنن الترمذي: 616]
المزيــد ...
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر خطبے کے دوران کہتے ہوئے سنا:
" اللہ سے ڈرو جو تمھارا رب ہے، نمازِ پنجگانہ پڑھو، ماہِ رمضان کے روزے رکھو، اپنے مال کی زکات ادا کرو اور اپنے امرا کی اطاعت کرو، تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔"
[صحیح] - - [سنن الترمذي - 616]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے سنہ 10 ھجری کو حجۃ الوداع کے موقعے پر عرفہ کے دن خطبہ دیا۔ اس حج کو حجۃ الوداع اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس موقعے پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے لوگوں کو الوداع کہہ دیا۔ اس موقع پر آپ نے تمام لوگوں کو حکم دیا کہ اپنے رب سے ڈریں، بایں طور کہ اس کے احکام کو بجا لایا جائے اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے دور رہا جائے۔ پانچ وقت کی نمازیں پڑھیں، جن کو اللہ نے دن ورات میں فرض کیا ہے۔ رمضان مہینے کے روزے رکھیں۔ اپنے اموال کی زکاۃ حق داروں کو دیں اور اس میں بخیلی نہ کریں۔ اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کریں، جب تک کہ وہ اللہ کی معصیت کا حکم نہ دیں۔ جس نے ان کاموں کو انجام دیا، اس کا ثواب دخول جنت ہے۔