عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
«مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ».
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 110]
المزيــد ...
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔"
[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح البخاري - 110]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جس نے آپ پر جھوٹ بولا، یعنی کسی قول یا عمل کی جھوٹی نسبت آپ کی طرف کر دی، اسے اس جھوٹ کے بدلے میں آخرت میں جہنم میں جگہ دی جائے گی۔