+ -

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رضي الله عنهما قَالَ: قالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
«حَوْضِي مَسِيرَةُ شَهْرٍ، مَاؤُهُ أَبْيَضُ مِنَ اللَّبَنِ، وَرِيحُهُ أَطْيَبُ مِنَ المِسْكِ، وَكِيزَانُهُ كَنُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهَا فَلاَ يَظْمَأُ أَبَدًا».

[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 6579]
المزيــد ...

عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"”میرے حوض کا پھیلاؤ ایک مہینے کی مسافت کے برابر ہوگا۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی خوش بو کستوری سے زیادہ عمدہ ہوگی۔ اس کے آب خورے آسمان کے ستاروں کی طرح ہوں گے۔ جو شخص اس حوض کا پانی پی لے گا، وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔“

[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح البخاري - 6579]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ قیامت کے دن آپ کے پاس ایک حوض ہوگا، جس کی لمبائی ایک مہینے کی مسافت کے برابر ہوگی اور اس کی چوڑائی بھی اسی قدر ہوگی۔ اس کا پانی دودھ سے بھی زیادہ سفید ہوگا، اس کی خوشبو شان دار اور مشک سے بھی زیادہ عمدہ ہوگی، اس کے آب خورے اتنی بڑی تعداد میں ہوں گے جتنی بڑی تعداد میں آسمان میں ستارے ہیں۔ جو شخص اس حوض کا پانی ان پیالوں سے پی لے گا، اسے پھر کبھی پیاس نہیں لگے گی۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية ภาษาคีร์กีซ النيبالية ภาษาโยรูบา الليتوانية الدرية الصربية الصومالية الطاجيكية คำแปลภาษากินยาร์วันดา الرومانية المجرية التشيكية الموري ภาษามาลากาซี الفولانية اطالوی คำแปลภาษาโอโรโม ภาษากันนาดา الولوف البلغارية ภาษาอาเซอร์ไบจาน اليونانية الأوزبكية الأوكرانية الجورجية اللينجالا المقدونية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض دراصل پانی کا ایک بہت ذخیرہ ہوگا، جس سے قیامت کے دن آپ کی امت کے مؤمن بندے فیض یاب ہوں گے۔
  2. جو شخص اس حوض سے سیراب ہو جائے گا، وہ بڑی نعمت سے فیض یاب ہوگا۔ چنانچہ پھر کبھی اسے پیاس نہیں لگے گی۔
مزید ۔ ۔ ۔