عن جرير بن عبد الله رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
«مَنْ لَا يَرْحَمِ النَّاسَ لَا يَرْحَمْهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ».

[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح مسلم: 2319]
المزيــد ...

جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
”جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اس پر اللہ بھی رحم نہیں کرتا“۔

[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحیح مسلم - 2319]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جو لوگوں پر رحم نہيں کرتا، اس پر اللہ عز و جل بھی رحم نہيں کرتا۔ اس طرح دیکھا جائے تو اللہ کی مخلوقات پر رحم کرنا اللہ کی رحمت کے حصول کا ایک بہت بڑا سبب ہے۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. ویسے تو ساری مخلوقات پر رحم کرنا مطلوب ہے، لیکن لوگوں کا ذکر ان پر توجہ کے پیش نظر کیا گيا ہے۔
  2. اللہ بڑا رحم والا ہے اور اپنے رحم کرنے والے بندوں پر رحم کرتا ہے۔ کیوں کہ جزا اسی نوعیت کی دی جاتی ہے، جس نوعیت کا اس کا عمل ہوتا ہے۔
  3. لوگوں پر رحم کرنے کے ضمن میں ان کا بھلا کرنا، ان کو برائی سے بچانا اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا بھی آتا ہے۔
ترجمہ دیکھیں
زبان: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان مزید ۔ ۔ ۔ (67)
مزید ۔ ۔ ۔