1. مرکزی
  2. زمرہ جات (کٹیگریز)
  3. فقہ و اصولِ فقہ

حدیث ”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا بند کر دو۔ (اور) اگر مطلع ابر آلود ہو تو اس کا اندازہ لگالو۔ (یعنی مہینے کے تیس دن پورے کر لو)“۔

عَنْ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:
«إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ».

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا بند کر دو۔ (اور) اگر مطلع ابر آلود ہو تو اس کا اندازہ لگالو۔ (یعنی مہینے کے تیس دن پورے کر لو)“۔

صحيح متفق عليه صحيح البخاري - 1900

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے رمضان مہینہ داخل ہونے اور اس کے نکلنے کی علامت بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے : جب تم رمضان مہینے کا چاند دیکھ لو، تو روزہ رکھو۔ اگر بادل چھائے رہنے یا کوئی چيز حائل ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہ آ سکے، تو شعبان مہینے کے تیس دن پورے کر لو۔ اسی طرح جب شوال کا چاند دیکھو، تو روزہ رکھنا بند کر دو۔ اگر بادل چھائے رہنے یا کوئی چيز حائل ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہ آ سکے، تو رمضان مہینے کے تیس دن پورے کر لو۔

حدیث کے بعض فوائد

  1. مہینہ کی شروعات ثابت کرنے کے لیے اعتماد چاند دیکھنے پر کیا جائے گا، حساب پر نہیں۔
  2. ابن منذر نے اجماع نقل کیا ہے کہ اگر چاند نہ دکھے تو رویت کو پرے رکھ کر صرف حساب کی بنا پرروزہ رکھنا واجب نہیں ہوگا۔
  3. بادل وغیرہ کی وجہ سے چاند نظر نہ آنے پر شعبان کے تیس دن پورے کرنا ضروری ہے۔
  4. قمری مہینہ 29 یا 30 دن کا ہی ہوتا ہے۔
  5. اگر بدلی وغیرہ کی وجہ سے شوال کا چاند نہ دیکھا جا سکے تو رمضان کے تیس روزے مکمل کرنا واجب ہے۔
  6. کسی ایسی جگہ میں موجود شخص، جہاں روزے کے سلسلے میں مسلمانوں کی خبر گیری کرنے والا کوئی نہ ہو، یا ایسے لوگ ہوں، جنھیں اس بات کی کوئی پرواہ نہ ہو، تو اسے بیدار رہنا چاہیے اور خود اپنی رویت یا کسی معتبر شخص کی رویت پر بھروسہ کرکے روزہ رکھنا اور توڑنا چاہیے۔

تراجم کا مشاہدہ

51 زبان
EN English الإنجليزية
ES Español الإسبانية
ID Indonesia الإندونيسية
UG ئۇيغۇرچە الأيغورية
BN বাংলা البنغالية
TR Türkçe التركية
RU Русский الروسية
BS Bosanski البوسنية
SI සිංහල السنهالية
HI हिन्दी الهندية
ZH 中文 الصينية
FA فارسی الفارسية
VI Tiếng Việt الفيتنامية
TL Tagalog تجالوج
KU Kurdî الكردية
HA Hausa الهوسا
PT Português البرتغالية
ML മലയാളം المليالم
TE తెలుగు التلغو
SW Kiswahili السواحيلية
TA தமிழ் التاميلية
MY မြန်မာ البورمية
TH ไทย التايلندية
DE Deutsch الألمانية
PS پښتو بشتو
AS অসমীয়া الأسامية
SQ Shqip الألبانية
SV Svenska السويدية
AM አማርኛ الأمهرية
NL Nederlands الهولندية
GU ગુજરાતી الغوجاراتية
KY Кыргызча القيرقيزية
NE नेपाली النيبالية
LT Lietuvių الليتوانية
PRS دری الدرية
SR Српски الصربية
TG тоҷикӣ الطاجيكية
RW Kinyarwanda الكينياروندا
RO Română الرومانية
HU Magyar المجرية
MOS Moore الموري
MG Malagasy المالاجاشية
OM Oromoo الأورومو
KN ಕನ್ನಡ الكانادا
WO Wolof الولوف
UK Українська الأوكرانية
KA ქართული الجورجية
MK Македонски المقدونية
KM ភាសាខ្មែរ الخميرية
PA ਪੰਜਾਬੀ البنجابية
MR मराठी الماراثية