عَنْ ‌أَبِي قَتَادَةَ السَّلَمِيِّ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
«إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ».

[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 444]
المزيــد ...

ابو قتادہ سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
"جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے قبل دو رکعت ضرور پڑھے"۔

[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحیح بخاری - 444]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس بات کی ترغیب دی ہے کہ جو شخص کسی بھی وقت اور کسی بھی مقصد سے مسجد میں داخل ہو، وہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے۔ ان دو رکعتوں کو تحیۃ المسجد کہا جاتا ہے۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. بیٹھنے سے پہلے تحیۃ المسجد کے طور پر دو رکعت پڑھنا مستحب ہے۔
  2. یہ حکم اس شخص کے لیے ہے، جو بیٹھنا چاہے۔ لہذا جو شخص داخل ہو اور بیٹھنے سے قبل ہی نکل جائے، وہ اس حکم کے دائرے میں نہيں آئے گا۔
  3. جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور اس وقت لوگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں اور وہ جماعت میں شریک ہو جائے، تو اسے دو رکعت پڑھنے کی ضرورت نہيں رہے گی۔
ترجمہ دیکھیں
زبان: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان مزید ۔ ۔ ۔ (57)
مزید ۔ ۔ ۔