عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
«لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِكَةُ رُفْقَةً فِيهَا كَلْبٌ وَلَا جَرَسٌ».
[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم: 2113]
المزيــد ...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اس قافلے کے ساتھ فرشتے نہیں ہوتے جس میں کتا اور گھنٹی ہو"۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح مسلم - 2113]
نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں رہتے، جس کے ساتھ کتا ہو، یا گھنٹی ہو جسے جانوروں کے گلوں میں باندھا جاتا ہے اور جو ہلنے پر بجتی ہو۔