عَنْ عَمْرِو بْنُ سُلَيْمٍ الأَنْصَارِيُّ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
«الغُسْلُ يَوْمَ الجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ، وَأَنْ يَسْتَنَّ، وَأَنْ يَمَسَّ طِيبًا إِنْ وَجَدَ».
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 880]
المزيــد ...
عمرو بن سلیم انصاری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں : میں گواہی دیتا ہوں کہ ابو سعید نے کہا اور انھوں نے گواہی دی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"جمعہ کے دن ہر بالغ پر غسل کرناواجب ہے۔ اس دن آدمی کو چاہیے کہ مسواک کر لے اور اگر خوش بو میسر ہو، تو لگا لے۔"
[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح البخاري - 880]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جمعہ کے دن کا غسل ہر بالغ مسلمان مرد پر، جس پر جمعہ کی نماز فرض ہے، واجب کی طرح تاکیدی حکم کا حامل ہے۔ اسی طرح مسواک وغیرہ کے ذریعے دانت صاف کرنے کا حکم بھی تاکید کا حامل ہے۔ یہی حال خوشبو لگانے کا بھی ہے۔