+ -

عن حُذَيْفَةَ رضي الله عنه:
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ: «رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي».

[صحيح] - [رواه أبو داود والنسائي وابن ماجه وأحمد] - [سنن ابن ماجه: 897]
المزيــد ...

حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ یہ دعا پڑھا کرتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب مجھے بخش دے۔)

[صحیح] - - [سنن ابن ماجه - 897]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ کے جلسے میں یہ دعا پڑھتے اور اسے بار بار دہراتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب! مجھے بخش دے۔)
دراصل اس دعا کے ذریعے بندہ اپنے رب سے اس بات کی درخواست کرتا ہے کہ وه اس کے گناہ بخش دے اور اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے۔

ترجمہ: انگریزی زبان انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان ترکی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا مليالم تلگو سواحلی بورمی تھائی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية ภาษาคีร์กีซ النيبالية ภาษาโยรูบา الليتوانية الدرية الصربية الصومالية คำแปลภาษากินยาร์วันดา الرومانية التشيكية ภาษามาลากาซี اطالوی คำแปลภาษาโอโรโม ภาษากันนาดา الأوكرانية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. فرض اور نفل نماز میں دو سجدوں کے درمیان اس دعا کی مشروعیت۔
  2. "رب اغفر لي" ایک سے زیادہ بار پڑھنا مستحب اور ایک بار پڑھنا واجب ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔