عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:
أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الإِسْلاَمِ خَيْرٌ؟ قَالَ: «تُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَتَقْرَأُ السَّلاَمَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفْ».
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 12]
المزيــد ...
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں :
ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ اسلام کا کون سا عمل سب سے اچھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "یہ کہ تم کھانا کھلاؤ اور جانے پہچانے اور ان جانے سب کو سلام کرو۔"
[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح البخاري - 12]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا کہ اسلام کا کون سا عمل سب سے اچھا ہے؟ تو جواب میں آپ نے دو اعمال کا ذکر کیا :
پہلا : غریبوں کو زیادہ سے زیادہ کھانا کھلانا۔ اس میں صدقہ، ہدیہ، ضیافت اور ولیمہ سب شامل ہے۔ کھانا کھلانے کی یہ اہمیت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے، جب فقر و فاقہ ہو اور مہنگائی بڑھی ہوئی ہو۔
دوسرا : ہر مسلمان کو سلام کرنا۔ جانا پہچانا ہو یا ان جان۔