عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ المُؤمنينَ رضي الله عنها قَالَتْ:

دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ سَتَرْتُ سَهْوَةً لِي بِقِرَامٍ فِيهِ تَمَاثِيلُ، فَلَمَّا رَآهُ هَتَكَهُ وَتَلَوَّنَ وَجْهُهُ وَقَالَ: «يَا عَائِشَةُ، أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُضَاهُونَ بِخَلْقِ اللهِ» قَالَتْ عَائِشَةُ: «فَقَطَعْنَاهُ فَجَعَلْنَا مِنْهُ وِسَادَةً أَوْ وِسَادَتَيْنِ».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن سے سے سخت عذاب ان لوگزں کو ہوگا جو اللہ تعالی کی تخلیق کی مشابہت کرتے ہیں“۔
صحیح - متفق علیہ

شرح

نبی ﷺ ہمیں خبر دے رہے ہیں جو در حقیقت منع کرنے اور ڈانٹنے کے معنی میں ہے کہ ذی روح (جاندار) اشیاء کی تصویر بنانے والے لوگ، جن کی تصویر کشی میں اللہ تعالی کی تخلیق سے مشابہت پائی جاتی ہے قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب دیے جانے والے اور سب سے سخت سزا پانے والے ہوں گے، اس لیے کہ یہ لوگوں میں سب سے زیادہ اللہ تعالی کی بے ادبی کرنے والے ہیں اور اس کی حرام کردہ اشیاء کے مرتکب ہونے کی جرءت کرنے والے ہیں۔ چنانچہ پورا پورا بدلہ دیے جانے کے اعتبار سے یہ لوگ مذکورہ عذاب کے مستحق ٹھہرے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

معانی کلمات

مزید ۔ ۔ ۔