+ -

عن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «مَنْ غَدَا إلى المسجدِ أو رَاحَ، أَعَدَّ اللهُ له في الجنةِ نُزُلًا كُلَّمَا غَدَا أو رَاحَ».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت یا شام کے وقت مسجد جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ضیافت تیار کرتا ہے جب بھی وہ صبح یا شام کے وقت (مسجد) جاتاہے“۔
[صحیح] - [متفق علیہ]

شرح

جو دن کی ابتدا میں یا پھر سورج ڈھل جانے کے بعد مسجد میں جاتا ہے چاہے یہ جانا نماز کے لیے ہو یا حصول علم کے لیے ہو یا پھر نیکی کے کسی اور کام کے لیے تو اللہ تعالیٰ اس کے اس عمل کے بدلے میں جب بھی وہ مسجد میں جاتا ہے اس کے لیے جنت میں ضیافت تیار کرتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی سواحلی پشتو آسامی الأمهرية الهولندية الغوجاراتية คำแปลภาษาโอโรโม
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔