عن أبي هريرة رضي الله عنه مرفوعاً: «من صَام رمضان إيِمَانًا واحْتِسَابًا، غُفِر له ما تَقدَّم من ذَنْبِه».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص ایمان اور ثواب کی امید سے رمضان کے روزے رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ گناہوں کو بخش دیتا ہے“۔
صحیح - متفق علیہ

شرح

حدیث کا مفہوم: جو شخص اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے، اس کے وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے اور اس سے ثواب کی نیت اور اس کی خوشنودی کے حصول کے لیے رمضان کے مہینے کے روزے رکھتا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی ریاکاری اور حصول شہرت کا شائبہ نہیں ہوتا تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. رمضان، اس کے بلند مرتبے کا بیان اور ماہ صیام ہونے کا بیان۔ جو شخص اس میں روزے رکھے گا، اس کی غلطیاں اور گناہ بخش دیے جائیں گے، اگر چہ سمندر کے جھاگ کی مانند ہوں۔
  2. ماہ کی اضافت کے بغیر صرف ’’رمضان‘‘ کہنے کا جواز۔
مزید ۔ ۔ ۔