عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إِذَا سَمِعتُم المُؤَذِّن فَقُولُوا مِثلَ مَا يَقُول».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابو سعید رضی اللہ عنہ نے سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”جب تم مؤذّن کو (اذان دیتے ہوئے) سنو تو ویسے ہی کہو جیسے وہ کہتا ہے“۔
صحیح - متفق علیہ

شرح

جب تم مؤذّن کو اذان دیتے ہوئے سنو تو اس کا جواب دو بایں طور کہ جملہ بجملہ ویسے ہی کہو جیسے وہ کہتا ہے۔ جب وہ ’’اللہُ اَکبَرْ‘‘ کہے تو اس کے پیچھے پیچھے تکبیر کہو، جب شہادتین کو ادا کرے تو تم بھی اس کے بعد انہیں ادا کرو۔ مؤذّن کو اذان دینے کا جو ثواب حاصل ہوا ہے اور جس سے تم محروم رہے ہو وہ تمہیں بھی حاصل ہو جائے گا۔ اللہ بہت زیادہ دینے والا اور دعا کو قبول کرنے والا ہے۔ اس حدیث (ویسے ہی کہو جیسے وہ کہتا ہے) سے ”حيّ علی الصلاۃ"c2">“ اور ”حيّ علی الفلاح"c2">“ مستثنی ہیں، اذان کا جواب دینے والا ان کلمات کی جگہ ”لا حول ولا قوّۃ الا باللہ“ کہے گا۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی تمل تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔