عن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: "من قال حين يسمع المؤذن: أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأنَّ محمداً عبده ورسولُه، رضيتُ بالله رباً وبمحمدٍ رسولاً وبالإسلام دِينا، غُفِرَ له ذَنْبُه".
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مؤذن کی اذان سن کر کہا: ”أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا“ (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ میں اللہ کے رب ہونے، محمد ﷺ کے رسول ہونے اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں) تو اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں“۔
صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

شرح

جس نے مؤذن کی اذان سن کر یہ کہا ”أشهد أن لا إله إلا الله وحده"c2">“ یعنی میں اس بات کا اقرار و اعتراف اور اعلان کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں۔ ”لَا شَرِيکَ لَهُ"c2">“ میں اس شہادت کے معنی کی تاکید و زور پایا جاتا ہے۔ ”وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ"c2">“ میں عبدیت کو مقدم کیا؛ تاکہ عبودیت اور انکساری کے مفہوم کو خوب واضح کیا جاسکے۔ ”وَرَسُولُهُ"c2">“ میں تحدیث نعمت کا ا ظہار ہے۔ ”رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا"c2">“ یعنی میں اس کی ربوبیت، الوہیت اور اس کے اسما و صفات کے اعتبار سےاس کے رب ہونے پر راضی ہوں۔ ”وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا"c2">“ کے معنی یہ ہیں کہ میں آپ ﷺ کی ان تمام باتوں کو مانتا ہوں، جن کے ساتھ آپ کو رسول بنا کر بھیجا گیااور جن باتوں کو آپ ﷺ نے ہم تک پوری طرح پہنچا دیا۔ ”وَبِالْإِسْلَامِ کے معنی یہ ہیں کہ اسلامی احکام کے تمام اوامر اور منھیات کو، ”دِينًا"c2">“ یعنی عقیدہ اور فرماں برداری کے اعتبار سے تسلیم کرتا ہوں۔ ”غُفِرَ له ذَنْبُه"c2">“ کے معنی یہ ہیں کہ اس کے صغیرہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ یہ دعا اس وقت پڑھی جائے گی، جب مؤذن کہے: ”اشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن محمداً رسول الله“ اور اذان ختم ہونے کے بعد بھی اس ذکر کو پڑھا جاسکتا ہے۔ کیوں کہ اس حدیث میں دونوں باتوں کا احتمال ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی پشتو آسامی السويدية الأمهرية
ترجمہ دیکھیں