+ -

عن أنس بن مالك رضي الله عنه مرفوعاً: «إن في الجنة سوقاً يأتونها كل جمعة. فَتَهُبُّ ريح الشمال، فَتَحْثُو في وجوههم وثيابهم، فيزدادون حسناً وجمالاً فيرجعون إلى أهليهم، وقد ازدادوا حسناً وجمالاً، فيقول لهم أهلوهم: والله لقد ازددتم حسناً وجمالاً! فيقولون: وأنتم والله لقد ازددتم بعدنا حسناً وجمالاً!».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت میں ایک بازار ہے جس میں ہر جمعہ لوگ آئیں گے۔ شمال کی ہوا چلے گی تو ان کے چہروں اور لباس سے ہوتے گزر جائے گی اور اس سے ان کا حسن وجمال مزید بڑھ جائے گا اور وہ جب اپنے اہلِ خانہ کے پاس واپس آئیں گے تو اس حال میں لوٹیں گے کہ ان کے حسن وجمال میں اضافہ ہوچکا ہو گا ،ان کے اہلِ خانہ ان سے کہیں گے: الله كى قسم! ہمارے پاس سے جانے کے بعد آپ کے حسن وجمال میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تو وہ کہیں گے : اللہ کی قسم! تمہارا بھی حسن وجمال ہمارے بعد بڑھ گیا ہے۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

شرح

حدیث ہمیں ان انواع و اقسام کی نعمتوں کے بارے میں بتا رہی ہے جن سے اللہ تعالی اہلِ جنت کو نوازیں گے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جو خوبصورتی اور نعمتیں حاصل ہوں گی اور ان کا دل بہلانے کے لیے جنت میں ان کے لیے جن باہمی ملاقاتوں اور بازاروں وغیرہ کا انتظام کیا جائے گا اس کی خبر دے رہی ہے۔ اسی طرح جنتی لوگوں کو بے مثیل و بے نظیر خوبصورتی حاصل ہوگی جس میں دم بدم نکھار آتا جائے گا اور اضافہ ہوتا رہے گا۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی سواحلی آسامی الهولندية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔