عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لَقَابُ قَوْسٍ في الجنة خيرٌ مما تَطلُع عليه الشمس أو تَغْرُب».
[صحيح] - [رواه البخاري]
المزيــد ...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت میں ایک کمان کے برابر جگہ، دنیا کی ان تمام چیزوں سے بہتر ہے، جن پر سورج طلوع یا غروب ہوتا ہے“۔
[صحیح] - [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]
اس حدیث میں جنت میں مومن کو حاصل ہونے والے عظیم اجر وثواب اور دنیا کی بے وقعتی کو اس اعتبار سے بیان کیا گیا ہے کہ جنت کی یہ معمولی مقدار یعنی ایک کمان کے برابر معمولی جگہ، دنیا میں پائی جانے والی تمام نعمتوں سے بہتر ہے؛ کیوں کہ جنت کی ان نعمتوں میں ہر قسم کی نفاست و پاکیزگی ہے۔ اس میں ہمیشگی اور بقا و پائیداری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اہل جنت میں شامل فرمادے۔