+ -

عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه مرفوعاً: «لا تَتخِذوا الضَّيْعَةَ فترغَبُوا في الدنيا».
[صحيح] - [رواه الترمذي وأحمد]
المزيــد ...

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جائیداد مت بناؤ، یہ نہ ہو کہ اس کی وجہ سے دنیا میں رغبت پیدا ہو جائے“۔
[صحیح] - [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

شرح

نبی ﷺ نے دنیا میں مشغول ہو جانے، اس کے لیے بھاگ دوڑ کرنے اور طرح طرح کے تجارتی ذرائع، صنعتوں اور جائیدادوں کے ذریعے مال ودولت جمع کرنے سے ڈرایا ہے۔ یہ ساری چیزیں انسان کو امورِ آخرت سے بالکل بے گانہ کر دیتی ہیں جن کے لیے انسانوں کو پیدا کیا گیا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا سواحلی آسامی الهولندية
ترجمہ دیکھیں