عَنْ عَمْرِو بْنِ الحَارِثِ خَتَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخِي أُمِّ المؤمِنين جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُم، قَالَ:
مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ مَوْتِهِ دِرْهَمًا وَلاَ دِينَارًا وَلاَ عَبْدًا وَلاَ أَمَةً وَلاَ شَيْئًا، إِلَّا بَغْلَتَهُ البَيْضَاءَ، وَسِلاَحَهُ، وَأَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً.
[صحيح] - [رواه البخاري] - [صحيح البخاري: 2739]
المزيــد ...
عمرو بن حارث، رسول اللہ ﷺ کے سالے اور امّ المؤمنین جویریہ بنت حارث کے بھائی، رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:
رسول اللہ ﷺ نے اپنی موت کے وقت نہ کوئی درہم ودینار چھوڑا‘ نہ کوئی غلام‘ نہ کوئی لونڈی اور نہ کوئی اور چیز۔ البتہ اپنا سفید خچر، اپنے ہتھیار اور ایک زمین چھوڑی جسے آپ نے صدقہ کر دیا تھا۔
[صحيح] - [رواه البخاري] - [صحيح البخاري - 2739]
نبی ﷺ نے وفات کے وقت نہ کوئی چاندی کا درہم چھوڑا نہ سونے کا دینار، نہ کوئی غلام نہ لونڈی، نہ بکری نہ اونٹ اور نہ ہی مال میں سے کوئی چیز چھوڑی، سوائے اپنے سفید خچر کے جس پر آپ ﷺ سواری کیا کرتے تھے، اپنے ہتھیار کے، اور اس زمین کے جسے آپ نے اپنی زندگی میں مسافروں کے لیے وقف کردیا تھا۔