عن أنس -رضي الله عنه- قَالَ: كَانَ رسولُ اللهِ -صلى الله عليه وسلم- أحسنَ النَّاس خُلُقاً.
[صحيح.] - [متفق عليه.]
المزيــد ...
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ لوگوں میں سب سے زیادہ اچھے اخلاق کے حامل تھے۔
[صحیح] - [متفق علیہ]
یہ نبی ﷺ کے حسن اخلاق اور آپ ﷺ کی عمدہ صفات و تواضع کا بیان ہے کیونکہ آپ ﷺ کی شخصیت تمام محاسن اور عمدہ صفات کو جامع تھی اور ان میں درجہ کمال کو پہنچی ہوئی تھی۔