عن حذيفة رضي الله عنه قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:
«لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ».
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 6056]
المزيــد ...
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ میں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو کہتے ہوئے سنا:
"جنت میں چغل خور داخل نہيں ہوگا۔"
[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح البخاري - 6056]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ ایسا چغل خور شخص، جو لوگوں کے تعلقات خراب کرنے کے ارادے سے ایک کی بات دوسرے کو پہنچاتا پھرتا ہو، وہ اس سزا کا مستحق ہے کہ جنت میں داخل نہ ہو۔