عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
«لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ»

[صحيح] - [رواه أبو داود والترمذي وأحمد] - [سنن أبي داود: 4811]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
”جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا، وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔“

[صحيح] - [رواه أبو داود والترمذي وأحمد] - [سنن أبي داود - 4811]

شرح

نبی ﷺ نے خبر دی کہ جو شخص لوگوں کے اس احسان اور بھلائی پر ان کا شکر ادا نہیں کرتا جو انہوں نے اس کے ساتھ کیا، وہ عموماً اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔ یہ اس لیے ہے کہ ان دونوں باتوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے، کیونکہ جس کی طبیعت اور عادت ہی لوگوں کی نعمت کی ناشکری ہو، اس کی عادت اللہ کی نعمت کی ناشکری اور اس پر شکر ادا کرنے میں کوتاہی کرنا بھی بن جائے گی۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. لوگوں کے احسان کا شکر ادا کرنے کی اہمیت۔
  2. حقیقت میں نعمت عطا کرنے والا اللہ تعالیٰ ہی ہے، مخلوق تو محض اسباب ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہتا ہے مسخر فرما دیتا ہے، اسی لیے لوگوں کا شکر ادا کرنا اللہ تعالیٰ ہی کا شکر ادا کرنا ہے۔
  3. لوگوں کے احسان پر ان کا شکر ادا کرنا کمالِ خُلق کی دلیل ہے۔
ترجمہ دیکھیں
زبان: انگریزی زبان انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان مزید ۔ ۔ ۔ (27)
مزید ۔ ۔ ۔