+ -

عَنِ شُرَيْحٍ بنِ هانِئٍ قَالَ:
سَأَلْتُ عَائِشَةَ، قُلْتُ: بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يَبْدَأُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ؟ قَالَتْ: بِالسِّوَاكِ.

[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم: 253]
المزيــد ...

شریح بن ہانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں:
میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اللہ کے نبی ﷺ جب گھر تشریف لاتے، تو کون سا عمل سب سے پہلے کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: آپ ﷺ (سب سے پہلے) مسواک کیا کرتے تھے۔

[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح مسلم - 253]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا معمول تھا کہ گھر میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے مسواک کرتے۔ وقت چاہے جو بھی ہو۔ رات ہو کہ دن۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. ویسے تو مسواک کرنا تمام اوقات میں مشروع ہے، لیکن کچھ اوقات میں اس کی تاکید ہے، جن میں شریعت نے مسواک کرنے کی ترغیب دی ہے۔ جیسے گھر میں داخل ہوتے وقت، نماز کے وقت، وضو کے وقت، نیند سے جاگتے وقت اور منہ کی بو بدل جانے پر۔
  2. صحابہ رضی اللہ عنہم اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے احوال اور سنتوں کو جاننے کے حریص ہوا کرتے تھے، تاکہ اقتدا کر سکيں۔
  3. اہل علم اور اپنے سے زیادہ جان کاری رکھنے والوں سے علم حاصل کرنے کی ترغیب۔ یہاں عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب گھر میں داخل ہوتے، تو کس حالت میں ہوتے تھے؟
  4. اہل خانہ کے ساتھ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا حسن معاشرت کہ گھر میں داخل ہوتے وقت منہ صاف کر لیا کرتے تھے۔
ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية النيبالية ภาษาโยรูบา الدرية الرومانية المجرية الموري ภาษากันนาดา الولوف الأوكرانية الجورجية المقدونية الخميرية الماراثية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔