عن كعب بن عجرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «مُعَقِّباتٌ لا يخيب قائلهنَّ -أو فاعلهنَّ- دُبُرَ كل صلاة مكتوبة: ثلاث وثلاثون تسبيحة، وثلاث وثلاثون تحميدة، وأربع وثلاثون تكبيرة».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نمازوں کے بعد کہے جانے والے کچھ کلمات ہیں، جنھیں ہر فرض نماز کے بعد کہنے والا یا ان پر عمل کرنے والا کبھی ناکام و نامراد نہیں ہو سکتا؛ 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمد للہ، اور 34 مرتبہ اللہ اکبر“۔
صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

شرح

اس حدیث سے پانچوں نمازوں کے بعد ان اذکار کے پڑھنے کی مشروعیت ثابت ہوتی ہے اور اس کی حکمت یہ ہے کہ فرائض کے اوقات میں (خیر و بھلائی کے) دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اعمال آسمانوں پر اٹھائے جاتے ہیں؛ لہٰذا ان اوقات میں ذکر زیادہ اجر و ثواب کا حامل ہوتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی پشتو آسامی السويدية الأمهرية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔