عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صلَّى اللَّهُ عليْه وسلَّمَ، قَالَ:
«إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إلَّا المَكْتُوبَةُ».

[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم: 710]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
’’جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو پھر فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں۔‘‘

[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم - 710]

شرح

نبی ﷺ نے مسجد میں موجود شخص کو فرض نماز کی اقامت کے بعد نفلی نماز شروع کرنے سے منع فرمایا ہے۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. جب فرض نماز کی اقامت کہی جائے تو نفل نماز پڑھنے کی ممانعت، جبکہ وہ مسجد میں ہو۔
  2. نماز کی اقامت کے بعد نفل نماز شروع کرنے کی ممانعت، خواہ وہ سنتِ راتبہ ہو جیسے فجر اور ظہر کی سنتیں یا کوئی اور نفل۔
  3. اگر نفل نماز کے دوران جماعت کھڑی ہو جائے؛ تو اگر ایک رکعت سے کم باقی ہو تو اسے تخفیف کے ساتھ پوری کر لے، ورنہ نماز توڑ دے تاکہ تکبیر تحریمہ کی فضیلت حاصل کر سکے۔
ترجمہ دیکھیں
زبان: انگریزی زبان انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان مزید ۔ ۔ ۔ (28)
مزید ۔ ۔ ۔