عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
«أَتِمُّوا الصَّفَّ المُقَدَّمَ، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ، فَمَا كَانَ مِنْ نَقْصٍ فَلْيَكُنْ فِي الصَّفِّ المُؤَخَّرِ».
[صحيح] - [رواه أبو داود والنسائي] - [سنن أبي داود: 671]
المزيــد ...
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’تم اگلی صف پوری کرو، اس کے بعد جو اس سے متصل ہے اور جو کمی ہو وہ پچھلی صف میں ہو۔‘‘
[صحيح] - [رواه أبو داود والنسائي] - [سنن أبي داود - 671]
نبی ﷺ نے جماعت سے نماز پڑھنے والے مردوں کو حکم دیا کہ وہ پہلی صف مکمل کریں، پھر اس کے بعد والی صف، اور اسی طرح (باقی صفیں بھی)۔ چنانچہ اگر کسی صف میں کوئی کمی ہو تو یہ کمی آخری صف میں ہونی چاہیے۔