عن أنس بن مالك رضي الله عنه-مرفوعاً: «انْصُرْ أخاك ظالمًا أو مظلومًا» فقال رجل: يا رسول الله، أَنْصُرُهُ إذا كان مظلومًا، أرأيت إِنْ كان ظالمًا كيف أَنْصُرُهُ؟ قال: «تَحْجِزُهُ -أو تمْنَعُهُ- من الظلم فإنَّ ذلك نَصْرُهُ».
[صحيح] - [رواه البخاري]
المزيــد ...

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنے بھائی کی مدد کرو، چاہے ظالم ہو یا مظلوم۔ ایک شخص نے پوچھا: یا رسول اللہ! جب وہ مظلوم ہو گا، تب تو میں اس کی مدد کروں گا، لیکن یہ بتائیے کہ جب وہ ظالم ہو گا، تب میں اس کی مدد کیسے کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم اسے ظلم کرنے سے روکو گے -یا فرمایا کہ تم اسے ظلم کرنے سے منع کرو گے-، یہی اس کی مدد کرنا ہے۔
صحیح - اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

شرح

نبی ﷺ نے فرمایا: اپنے بھائی کی مدد کرو اور اسے بےیار و مددگار نہ چھوڑو؛ چاہے وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ اس پر ایک شخص نے سوال کیا کہ جب وہ مظلوم ہو گا، تب تو میں اس سے ظلم کو دور کرکے اس کی مدد کروں گا، لیکن جب وہ دوسروں پر زیادتی کرتے ہوئے خود ظالم ہو گا، تو پھر میں اس کی مدد کیسے کروں گا؟ نبی ﷺ نے فرمایا: تم اسے دوسروں پر ظلم کرنے سے روکو گے۔ یہی اس کی مدد کرنا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی کردی ہاؤسا
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔