عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
«إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ المَسْجِدَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ وَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ وَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ اعْصِمْنِي مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ»، وَلِلْحَاكِمِ: «وَإِذَا خَرَجَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ».
[حسن] - [رواه ابن ماجه والحاكم] - [سنن ابن ماجه: 773]
المزيــد ...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ (اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے)، اور جب نکلے تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے: اللَّهُمَّ اعْصِمْنِي مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ (اے اللہ! مجھے شیطان مردود سے بچا لے)“، حاکم کی روایت میں ہے: ”جب نکلے تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ (اے اللہ! مجھے شیطان مردود سے پناہ دے)“۔
[حسن] - [رواه ابن ماجه والحاكم] - [سنن ابن ماجه - 773]
نبی ﷺ نے ایک مسلمان کو یہ رہنمائی فرمائی کہ جب وہ مسجد میں داخل ہونے کا ارادہ کرے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ کہہ کر سلام بھیجے: اللهم صل وسلم على محمد، پھر یہ دعا پڑھے: (اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے)۔ اور جب نکلے تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ کہے: (اللهمَّ اعصِمْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ)، اور حاکم کی ایک روایت میں ہے کہ یوں کہے: (اللهمَّ أَجِرْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ)۔