عن أنس رضي الله عنه مرفوعاً: «من خَرج في طلب العلم فهو في سَبِيلِ الله حتى يرجع».
[حسن] - [رواه الترمذي]
المزيــد ...

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص طلب علم میں (اپنے گھر سے) نکلتا ہے وہ ایسے ہے جیسے اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا، یہاں تک کہ وہ واپس لوٹ آئے“۔
حَسَنْ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔

شرح

حدیث کا مفہوم: جو شخص اپنےگھر یا اپنے شہر سے شرعی علم کے حصول کے لیے نکلتا ہے وہ اس شخص کی مانند ہے جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس لوٹ آئے۔ کیونکہ ایسا شخص دین کے احیاء، شیطان کو نیچا دکھانے اور اپنے آپ کو مشقت میں مبتلا کرنے میں ایسے ہی ہے جیسے جہاد کرنے والا ہوتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. علم کا طلب کرنا اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہے۔
  2. طالب علم کے لیے جنگ کے میدانوں میں لڑنے والے مجاہد کے برابر ثواب ہے، کیوں کہ ان میں سے ہر ایک ایسا کام انجام دیتا ہے جس کے ذریعہ اللہ کی شریعت مضبوط ہوتی ہے اور اس کی خرد برد سے حفاظت ہوتی ہے۔
  3. اس میں اس بات کا ذکر ہے کہ جو شخص طلب علم کے لیے نکلتا ہے، اس کو اس کے چلنے، جانے اور آنے کا ثواب ملتا ہے، یہاں تک کہ وہ اپنا گھر لوٹ آئے۔
مزید ۔ ۔ ۔