عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:
«تَهَادَوا تَحَابُّوا».
[حسن] - [رواه البخاري في الأدب المفرد وأبو يعلى والبيهقي] - [الأدب المفرد: 594]
المزيــد ...
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
’’ایک دوسرے سے محبت کرنے کے لیے تحائف کا لین دین کریں‘‘۔
[حسن] - [رواه البخاري في الأدب المفرد وأبو يعلى والبيهقي] - [الادب المفرد - 594]
نبی ﷺ نے اس بات کی رغبت دلائی ہے کہ مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ ہدیوں کا تبادلہ کریں، کیونکہ ہدیہ محبت اور قلبی الفت کا سبب بنتا ہے۔